مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا پٹرول حکومتی لوٹ مار ہے، حبیب بادیزئی

کوئٹہ (ویب نیوز)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے ایندھن کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز، کسان، مزدور اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی پٹرول کی قیمت 350 روپے فی لیٹر تک پہنچنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے، بصورت دیگر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔