چمن( سید سردار محمد خوندئی ) منگل کے روز
ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے عوامی مسائل کے حل انکے حل اور عوامی تجاویز کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع حبیب احمد بنگلزئی کے سربرائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس پر وقار کھلی کچہری میں آرمی کرنل عثمان کے علاوہ تمام محکموں کی ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر، قبائلی عمائدین، تاجروں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیے گئے عوامی مسائل کو غور سے سنا گیا اور انکو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا یقین دہانی کروائی گئی
