کوئٹہ (وېب نیوز)صومالیہ کے شمال مشرقی ساحل کے قریب مسلح قزاقوں نے ایرانی ماہی گیری کی کشتی ’ازنی‘ پر قبضہ کر لیا۔ یورپی یونین کے بحری سلامتی مرکز اور پنٹ لینڈ کے حکام کے مطابق واقعہ 29 اکتوبر کو پیش آیا، جب آٹھ مسلح افراد نے کشتی کو اغوا کیا۔ کشتی پر دو صومالی محافظوں سمیت عملے کے 21 افراد سوار تھے۔ روئٹرز کے مطابق اپریل سے اب تک صومالی ساحل پر بحری قزاقی کے کم از کم 15 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
