مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

ڈیرہ بگٹی(ویب نیوز)بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی مرید بگٹی کو ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں فوجی و سول حکام، پولیس افسران، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ بلوچستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ ان کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر قبرستان پہنچایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ شہید مرید بگٹی نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کی ہے۔