تازہ ترین ۲۰ جون ۲۰۲۶

شہید عثمان کاکڑ کی پانچویں برسی آج قلعہ سیف اللہ میں منائی جائے گی

قلعہ سیف اللہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر آج قلعہ سیف اللہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں عوام، سیاسی کارکنوں، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ فورم کے مطابق شہید عثمان کاکڑ نے اپنی سیاسی زندگی جمہوریت، انسانی حقوق، آئینی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ برسی کے سلسلے میں مرکزی جلسے سے قبل فورم کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں تنظیمی امور، مستقبل کے لائحہ عمل اور آئندہ مرکزی کانگریس کے انعقاد سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔