مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شوکت یوسفزئی نے نئے صوبوں کی تجویز کی حمایت کردی، پہلے شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندے اس اہم معاملے پر فیصلہ کر سکیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے نہ ہو تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک نے انتظامی ضرورت کے تحت نئے صوبے بنائے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں سے متعلق کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے وسیع سیاسی اتفاقِ رائے اور عوامی مینڈیٹ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے فوری قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا۔