تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شام مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کر رہا ہے، وزیر خارجہ

کوئٹہ (وېب نیوز)شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ دمشق سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ بحرین میں منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس ممکنہ شمولیت کو علاقائی دفاعی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا۔