تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

سکیورٹی تجزیہ کار عامر رانا پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز سے مستعفی

کوئٹہ (وېب نیوز)سکیورٹی تجزیہ کار، محقق اور مصنف محمد عامر رانا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پپس) سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر واضح کیا کہ ان کی آئندہ تحریریں اور بیانات ذاتی حیثیت میں ہوں گے اور انہیں ادارے کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔ عامر رانا پپس کے بانی ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور قومی سلامتی کے موضوعات پر تحقیق و تجزیہ کرتے رہے ہیں۔ ان کے استعفے پر صحافتی اور علمی حلقوں نے مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔