تازہ ترین ۶ اکتوبر ۲۰۲۶

سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان کے دورے کے لیے رات گئے اسلام آباد پہنچ گیا۔ 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے پانچ ارکان شامل ہیں، جبکہ اسکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا نے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔ اسکواڈ میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو ادارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسن شناکا، چمندو وکرما سنگھے، دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا شامل ہیں۔