مقامی ۳۱ مئی ۲۰۲۶

سرکی روڈ تھانے کے سامنے احتجاج، شہری کی ہلاکت پر پولیس تشدد کا الزام

کوئٹہ (صداقت نیوز)کوئٹہ میں سرکی روڈ تھانے کے سامنے سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ پولیس تشدد کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔ لواحقین اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور شفاف تحقیقات کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ احتجاج کے باعث علاقے میں کشیدگی دیکھی گئی جبکہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔