مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

سرانان بازار میں مبینہ ڈرون حملہ، 12 افراد کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات

کوئٹہ (ویب نیوز)سرانان بازار میں مبینہ ڈرون حملے اور شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 12 بتائی جا رہی ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم واقعے کی نوعیت، زخمیوں کی حتمی تعداد اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے تاحال کسی سرکاری ادارے کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، اس لیے موصولہ اطلاعات کی آزادانہ تصدیق کا انتظار ہے اور اعداد و شمار میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔