اسلام آباد/کوئٹہ(ویب نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سورنگ میں کوئلہ کان کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کن انتہائی خطرناک حالات میں ملکی معیشت، صنعت اور توانائی کے شعبے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی جانوں کا تحفظ ریاست، متعلقہ اداروں اور کان مالکان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات، متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری مالی امداد اور کوئلہ کانوں میں عالمی معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات، جدید گیس مانیٹرنگ نظام اور ہنگامی ریسکیو منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
