تازہ ترین ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کا سرکاری خرچ پر علاج شروع

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کا کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میں سرکاری اخراجات پر علاج شروع کردیا گیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے محمد عیسیٰ کے علاج کے اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے برداشت کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں سے وابستہ سابق قومی و عالمی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور محمد عیسیٰ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔