مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

زیارت دھرنا کمیٹی سے مذاکرات میں لیویز فورس کی بحالی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی: ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ زیارت دھرنا کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں لیویز فورس کی بحالی کے حوالے سے کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیویز فورس کی بحالی چاہتی ہے تو اسے پارلیمانی اور قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے، اسمبلی میں بل پیش کرے اور لابنگ کے ذریعے اس معاملے کو آگے بڑھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام مسائل کا حل قانون اور آئین کے دائرے میں چاہتی ہے، جبکہ اپوزیشن کو احتجاج کے بجائے پارلیمانی فورمز پر اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔