تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

ریاض میں ڈرون مار گرانے کا سعودی فوجی اتحاد کا دعویٰ

کوئٹہ (وېب نیوز)سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کے علاقے میں ایک دشمن ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا۔ ان کے مطابق ڈرون کا ملبہ علاقے میں گرا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے اس سے قبل مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی دو ڈرونز مار گرانے کی اطلاع دی تھی۔