کوئٹہ (وېب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وفد دوحہ میں موجود ہے، تاہم امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پیغام اعلیٰ سطح پر زیرِ غور لایا ہے، لیکن براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات کا فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد ہوگا۔ دوسری جانب بعض ذرائع نے امریکی وفد کی دوحہ آمد اور مذاکراتی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔
