ٹیکنالوجی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

دل کے امراض کا خطرہ کم کرنے کے آسان اور سائنسی طریقے سامنے آگئے

سیڈنی(صحت ڈیسک)ایک نئی بین الاقوامی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ زندگی میں معمولی تبدیلیاں دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔تحقیق کے مطابق صرف 10 منٹ اضافی نیند، چند منٹ تیز قدموں سے چلنا اور سبزیوں کا زیادہ استعمال دل کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔یونیورسٹی آف سڈنی، چل اور برازیل کے محققین نے برطانیہ کے 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نیند، جسمانی سرگرمی اور خوراک میں چھوٹی بہتری سے دل کے بڑے امراض کے خطرے میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص روزانہ مناسب نیند، درمیانی یا سخت ورزش اور متوازن خوراک کو اپنائے تو دل کے امراض کا خطرہ 57 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق بڑی تبدیلیوں کے بجائے چھوٹی اور مستقل عادات اپنانا زیادہ مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔