تازہ ترین ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶

صرف 4 ہفتے بہتر غذا سے حیاتیاتی عمر کے اثرات کم ہوسکتے ہیں: تحقیق

کوئٹہ(ویب نیوز) آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 65 سے 75 سال کی عمر کے افراد میں صرف چار ہفتے صحت مند اور متوازن غذا استعمال کرنے سے حیاتیاتی عمر سے متعلق بعض اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی۔ تحقیق میں 104 افراد کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں مختلف غذائی طریقے اپنانے کو دیے گئے۔ نتائج کے مطابق تین گروپوں میں حیاتیاتی عمر کے اندازے میں کمی دیکھی گئی، جبکہ کم چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی غذا استعمال کرنے والے گروپ میں سب سے نمایاں بہتری سامنے آئی۔ محققین کے مطابق اس گروپ کے افراد کی حیاتیاتی عمر کا اندازہ دوسرے گروپ کے مقابلے میں تقریباً 3.5 سے 4.1 سال کم تھا۔