کوئٹہ(ویب نیوز) گوگل نے اینڈرائیڈ کے اندر ایک نیا سکیورٹی فریم ورک تیار کیا ہے جس کے ذریعے مستقبل میں خودکار اے آئی ایجنٹس کو موبائل ایپس میں مختلف کام انجام دینے کی اجازت دی جا سکے گی، تاہم ان کی سرگرمیوں کو مخصوص حدود میں رکھا جائے گا۔ اس نظام کے تحت گوگل یہ طے کر سکے گا کہ اے آئی ایجنٹس کو کن ایپس اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ صارف کی جانب سے کون سے کام انجام دے سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق یہ نظام اینڈرائیڈ میں پہلے ہی موجود ہے اور ’’ایگزیکٹو ایپ فنکشنز‘‘ نامی اجازت کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، تاہم یہ اجازت عام اینڈرائیڈ سیٹنگز یا ڈویلپر آپشنز میں نظر نہیں آتی۔ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے مکمل طور پر دستیاب نہیں کی گئی۔
