تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

خیبر پختونخوا میں بروقت فیصلہ نہ کرتے تو مزید نقصان ہوتا، وزیراعظم

کوئٹہ (وېب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہو گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت پر مشترکہ حکمت عملی میں تعاون نہ کرنے اور گزشتہ برسوں میں پولیس و انسدادِ دہشت گردی اداروں کی استعداد بڑھانے پر مطلوبہ توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ صوبے کو این ایف سی کے تحت تقریباً 800 ارب روپے اضافی ملے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 80 ہزار جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔