تازہ ترین ۳۱ مئی ۲۰۲۶

خلیجِ عمان میں ایرانی بندرگاہ جانے والا تجارتی جہاز امریکی کارروائی میں ناکارہ

کوئٹہ (صداقت نیوز)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجِ عمان میں ایران جانے کی کوشش کرنے والے ایک تجارتی بحری جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ناکارہ بنا دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو 20 سے زائد وارننگز جاری کی گئیں، تاہم عملے کی جانب سے سفر جاری رکھنے پر امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو ہیلفائر میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز معطل ہو گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کی جانب بحری تجارت محدود کرنے اور جاری ناکہ بندی پر عملدرآمد کے سلسلے کا حصہ ہے، جبکہ جہاز اس وقت خلیجِ عمان میں معطل حالت میں موجود ہے۔