مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

خضدار سے تین افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد خضدار کے علاقے مولہ کے رہائشی تھے، تاہم ان کی ہلاکت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید تفصیلات تفتیش میں پیش رفت کے بعد جاری کی جائیں گی۔