تازہ ترین ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

تیز پیدل چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، تحقیق

کوئٹہ (ویب نیوز) یونیورسٹی آف سڈنی کے محققین کی تحقیق کے مطابق پیدل چلنے کی رفتار صحت کے لیے قدموں کی تعداد سے زیادہ اہم ہوسکتی ہے۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں 40 سے 69 برس کے تقریباً 70 ہزار افراد کا آٹھ سال تک جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ روزمرہ معمولات میں تیز رفتاری سے چلنے والوں میں کسی بھی بیماری کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کم از کم 80 قدم فی منٹ کی رفتار سے چلنا مفید ہے، جبکہ روزانہ 15 سے 20 منٹ تیز قدموں سے چلنے سے دل، بلڈ پریشر، شریانوں، انسولین کی حساسیت اور جسمانی وزن پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔