مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

تربت میں اغوا کے بعد 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد، ساتواں مزدور پہلے ہی قتل کر دیا گیا

کوټه (ویب نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے دو روز قبل اغوا کیے گئے ساتوں مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے میڈیا ایڈوائزر بابر یوسفزئی کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے اغوا کیے گئے چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ساتویں مزدور کو اغوا کے وقت ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق مقتولین میں چار افراد کا تعلق پنجاب اور دو کا خیبرپختونخوا سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد پہلے ایک مزدور کو قتل کر کے باقی چھ افراد کو اپنے ساتھ لے گئے، جنہیں بعد ازاں قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصر آباد کے علاقے میں پھینک دی گئیں۔