تازہ ترین ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، پی ایچ ایف

ناگویا (ویب نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی 4-3 سے شکست کے باوجود کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شاندار کم بیک کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ٹیکٹیکل ڈسپلن، نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور مقابلے میں واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ بھارت نے میچ کے ابتدائی مرحلے میں تین گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے 30ویں، 45ویں اور 49ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا، لیکن آخری منٹ میں ابھیشیک کے گول نے بھارت کو فتح دلا دی۔ پی ایچ ایف صدر نے کہا کہ قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر جاری ہے اور فیڈریشن کھلاڑیوں کو وسائل، تربیت اور بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔