مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان ہائی کورٹ کا شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی زیر صدارت ججز کمیٹی کے اجلاس میں 23 جولائی 2026 کو مسلح حملے میں شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید محمد زمان کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں عبدالحکیم کاکڑ کو دیانت دار، فرض شناس اور باکردار عدالتی افسر قرار دیتے ہوئے ان کی قربانی کو انصاف کی راہ میں عظیم مثال قرار دیا گیا، جبکہ زخمی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق علی لاشاری کی جلد صحت یابی کی دعا اور شہید محمد زمان کی بہادری، وفاداری اور فرض شناسی کو بھی سراہا گیا۔