تازہ ترین ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان کے نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑ

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، اس لیے ان کی تعلیم و تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور روزگار و کاروبار کے بہتر مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں، فری لانسنگ، کاروباری صلاحیتوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت دینا ضروری ہے۔ بلال خان کاکڑ کے مطابق حکومت بلوچستان نوجوانوں کو مقامی، قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے جبکہ حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاری سے متعلق اداروں کے درمیان مؤثر روابط سے مزید مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔