تازہ ترین ۳ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر پابندی

کوئٹہ (ویب نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ یا تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق بعض تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔