تازہ ترین ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کا آغاز، حنیف عباسی اور سرفراز بگٹی کا اطمینان کا اظہار

کوئٹہ(ویب نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ حنیف عباسی نے منصوبے پر صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔ سرفراز بگٹی نے وزارت ریلوے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناح میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں جدید، محفوظ اور قابل اعتماد عوامی سفری سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق سروس کچلاک سے سریاب تک 32 کلومیٹر روٹ پر سات اسٹیشنوں کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔