مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں بدامنی کے باعث ہوائی سفر کے کرائے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر بدامنی کے باعث فضائی سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی ٹکٹوں کے کرائے بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد کا یک طرفہ ٹکٹ ایک لاکھ روپے تک جبکہ کراچی کا کرایہ 80 ہزار سے 89 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔ سماجی اور کاروباری حلقوں نے وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی کرایوں میں غیر معمولی اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف پالیسی نافذ کی جائے اور بلوچستان کے عوام کے لیے مناسب سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔