تازہ ترین ۱۰ اگست ۲۰۲۶

بغیر دوا جلد نیند لانے والا جدید الٹراساؤنڈ پیچ تیار

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکا کی یونیورسٹی اف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے ایک جدید قابلِ استعمال الٹراساؤنڈ پیچ تیار کیا ہے جو بغیر دوا یا سرجری کے لوگوں کو تیزی سے ار ای ایم نیند میں داخل ہونے اور اس مرحلے میں زیادہ دیر تک رہنے میں مدد دے سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ’’این یواسلیپ‘‘ نامی ڈیوائس ایسے الیکٹروڈز پر مشتمل ہے جو حقیقی وقت میں دماغی سرگرمی کی نگرانی کرتے ہیں اور الٹراساؤنڈ کے ذریعے دماغ کے ان حصوں کو ہدف بناتے ہیں جو ار ای ایم نیند سے منسلک ہیں۔ 28 افراد پر کیے گئے تجربات میں ڈیوائس استعمال کرنے والے افراد اوسطاً 43 منٹ پہلے ار ای ایم نیند میں داخل ہوئے اور اس مرحلے میں تقریباً 16 منٹ زیادہ وقت گزارا۔ تحقیق میں صحت مند افراد اور نیند کے مسائل کا سامنا کرنے والے شرکاء دونوں میں اثرات دیکھے گئے جبکہ مضر اثرات انتہائی معمولی رپورٹ ہوئے۔ محققین کے مطابق الٹراساؤنڈ کے بعد جسم میں تناؤ کو منظم کرنے سے متعلق بعض تبدیلیاں بھی سامنے ائیں۔ تاہم سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو باقاعدہ علاج کے طور پر استعمال کرنے سے قبل بڑے پیمانے پر مزید تحقیق ضروری ہے، جبکہ مستقبل میں دائمی بے خوابی، ڈپریشن اور پی ٹی ایس ڈی کے شکار افراد پر بھی اس کی افادیت جانچنے کا منصوبہ ہے۔