تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

باغ کے گاؤں پندی دھماکے میں بارودی مواد گھر کے اندر موجود تھا، پولیس کا دعویٰ

کوئٹہ (وېب نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے گاؤں پندی میں 29 اکتوبر کو ہونے والے دھماکے کے بارے میں ایس پی امیرالدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی شواہد سے بارودی مواد مکان کے اندر موجود ہونے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔ دھماکے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان نے مکمل تحقیقات اور شواہد عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر مواد گھر کے اندر تھا تو وہاں کیسے پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔