ناگویا(ویب نیوز) جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ چین نے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی کوریا 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیتے اور مجموعی طور پر 10 تمغوں کے ساتھ 29ویں پوزیشن حاصل کی۔
