تازہ ترین ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کوئٹہ (ویب نیوز) ایشین گیمز ہاکی کے برانز میڈل میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ جاپان کے کاواساکی جوکو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں جنوبی کوریا نے پہلے کوارٹر میں 12ویں منٹ میں لی گینگ سان کے گول سے برتری حاصل کی، تاہم عبدالرحمان نے 30ویں منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں پارک چیولین نے جنوبی کوریا کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن غضنفر علی نے 45ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔ آخری کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رانا وحید کے 52ویں اور 54ویں منٹ میں مسلسل دو گول کی مدد سے 4-2 کی برتری حاصل کی، جبکہ میچ کے آخری منٹ میں حنان شاہد نے پانچواں گول کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنادی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو جبکہ عبدالرحمان، غضنفر علی اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔