تازہ ترین ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی.

کوئٹہ (ویب نیوز) ایشین گیمز 2026ء کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 2-1 کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان نے پول مرحلے کے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 28 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 8 گول ہوئے۔