تازہ ترین ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ناگویا (ویب نیوز) جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹیم اسکواش فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ فائنل کے پہلے میچ میں ملائیشیا کے ایمیشن راج چندرن نے پاکستان کے ناصر اقبال کو 3-1 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں ملائیشیا کے اینگ ایئن یاؤ نے نور زمان کو 3-2 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔