ناگویا(ویب نیوز) ایشین گیمز 2026 کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے اپنے دونوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں فلپائن اور دوسرے میں کویت کو 3-0 سے شکست دی۔ پاکستانی مینز ٹیم نور زمان، ناصر اقبال، محمد اشعب عرفان اور محمد عاصم خان پر مشتمل ہے۔ دوسری جانب پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں ہانگ کانگ، چین کے ہاتھوں شکست ہوئی، تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے منگولیا کو 3-0 سے ہرا دیا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ایشین گیمز کے ٹیم مقابلوں کا آغاز 28 ستمبر سے ہوا ہے۔
