تازہ ترین ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

ایشین گیمز اختتام پذیر، پاکستان 10 تمغوں کے ساتھ 29ویں نمبر پر، چین سرفہرست

ناگویا(ویب نیوز) جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ چین نے 169 طلائی سمیت مجموعی طور پر 341 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی کوریا 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 10 تمغے جیتے، جن میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں، اور میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی۔