تازہ ترین ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد مستعفی، حامد بوارد قائم مقام وزیر مقرر

تہران (ویب نیوز) ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے صدر مسعود پزشکیان نے منظور کرلیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حامد بوارد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے۔ استعفے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ محسن پاک نژاد اگست 2024 سے وزیر تیل کے منصب پر فائز تھے۔ استعفے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی فروخت کردہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی جاری ہے اور ان شاء اللہ یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو جاری جنگ اور اقتصادی دباؤ کے باعث تیل کے شعبے سمیت مختلف معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔