تازہ ترین ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

ایران کے قشم جزیرے کے قریب سمندر میں شدید دھماکوں کی آوازیں

قشم(ویب نیوز) ایران کے قشم جزیرے کے قریب سمندر میں متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں جزیرہ قشم کے قریب سمندر کے اندر سے سنائی دیں، تاہم فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی یا آیا ان کا تعلق کسی حملے سے ہے۔ مشرق وسطیٰ کی سمندری اور فضائی حدود میں جاری کشیدگی کے باعث واقعے نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مزید تشویش پیدا کردی ہے۔