کوئٹہ (وېب نیوز)مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ یا محاذ آرائی کا نیا مرحلہ پورے خطے کے لیے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ بحرین میں منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نیا حملہ ہوا تو تنازع کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
