تازہ ترین ۶ اگست ۲۰۲۶

ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی شہریت مل گئی

کوئٹہ (ویب نیوز): ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑی فاطمہ پسندیدہ اور عاطفہ رمضانی زادہ نے آسٹریلیا کی شہریت حاصل کر لی۔ دونوں نے برسبین میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب کے دوران آسٹریلیا کے وزیرِ امیگریشن ٹونی برک کے ہاتھوں شہریت کا حلف اٹھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ برس ایرانی حکومت پر تنقید کی تھی اور ویمنز ایشین کپ کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آسٹریلیا میں قیام اختیار کیا تھا۔ اب وہ آسٹریلیا کے اے لیگ ویمنز کلب برسبین روار کے ساتھ تربیت حاصل کر رہی ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ فٹبال کیریئر کو وہیں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جبکہ آسٹریلوی حکومت ملک میں ہجرت سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔