پاکستان ۶ اگست ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، صدر شی جن پنگ کا خط پیش

کوئٹہ (ویب نیوز): وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط وزیراعظم کے حوالے کیا۔ خط میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی سالگرہ پر وزیراعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغام پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی روابط، سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی تبادلوں کے فروغ پر زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔