کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان امریکی میزائلوں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی پر تلخ گفتگو کا دعویٰ کیا گیا، تاہم وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو وزیر دفاع پر مکمل اعتماد ہے اور کیمپ ڈیوڈ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس ہتھیاروں اور گولہ بارود کے وافر ذخائر موجود ہیں، دفاعی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس حوالے سے معلومات لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں امریکی دفاعی ذخائر میں کمی اور کانگریس سے اضافی دفاعی فنڈز کی درخواست کا دعویٰ برقرار رکھا ہے۔
