پاکستان ۶ اگست ۲۰۲۶

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی

کوئٹہ (ویب نیوز): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی اور عوامی ضروریات کے پیش نظر نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، تاہم اس کے لیے وسیع قومی اتفاقِ رائے اور متعلقہ اسمبلیوں میں دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے اپنی آئینی مدت کے پانچ سال مکمل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔