*کویٹہ (صداقت نیوز)ایرانی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اجازت اور مقررہ بحری راستے کے بغیر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ایرانی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے اور تمام تجارتی و تیل بردار جہازوں کو ایران کی اجازت اور طے شدہ روٹ کے مطابق ہی گزرنا ہوگا، بصورت دیگر وہ نہ صرف اپنی بلکہ دیگر بحری ٹریفک کے لیے بھی خطرات پیدا کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 بحری جہاز ایرانی بحریہ کے تعاون سے آبنائے ہرمز سے گزرے، جن میں تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
