کوئٹہ (ویب نیوز): حکومتِ بلوچستان نے سینئر قانون دان اکبر شاہ ایڈووکیٹ کو بلوچستان سروس ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر شاہ ایڈووکیٹ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمین کی سروس سے متعلق اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات کی سماعت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری سے بلوچستان سروس ٹریبونل کے انتظامی اور عدالتی امور میں بہتری آئے گی اور سرکاری ملازمین سے متعلق زیر التوا مقدمات کو مؤثر انداز میں نمٹانے میں مدد ملے گی۔
