تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

مسئے زئی، مئے زئی اور گلستان کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (ویب نیوز): حکومتِ بلوچستان نے مسئے زئی، مئے زئی اور گلستان کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے متعلقہ علاقوں میں بلدیاتی نظام مزید مستحکم ہوگا، بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بہتر ہوگی، ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد ممکن ہوگا اور مقامی مسائل کے حل میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور مقامی ترقی کے لیے آئندہ بھی ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے گی۔