تازہ ترین ۳۰ جون ۲۰۲۶

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر کالعدم قرار دے دیا

واشنگٹن (ویب نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی شہریت ختم کرنے سے متعلق جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ امریکہ میں پیدائشی حقِ شہریت بدستور برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ نے ایک علیحدہ فیصلے میں امریکی ریاستوں کو یہ اختیار بھی دے دیا کہ وہ خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) ایتھلیٹس کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک سکتی ہیں۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی “بڑی کامیابی” قرار دیا۔ فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کی ایک تصویر بھی جاری کی، جس پر لکھا تھا”خواتین کے کھیلوں میں کوئی مرد نہیں۔”