کوئٹہ (وېب نیوز)العربیہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے مجوزہ فریم ورک میں چین کو ممکنہ ضامن ملک بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مسودے میں ایران کے افزودہ یورینیم کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے، افزودگی کی سطح کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے سات روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کی تجاویز شامل ہیں۔ اس کے بدلے امریکہ کی جانب سے پابندیوں اور ناکہ بندیوں میں نرمی، دوحہ میں براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی نگرانی کے لیے آزاد نظام قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ تاہم کسی جامع معاہدے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔
